ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونو نگم کے معاملے میں کھل کر حمایت میں آئے عدنان سمیع ،جادھو کو رہا کرنے کا کیامطالبہ

سونو نگم کے معاملے میں کھل کر حمایت میں آئے عدنان سمیع ،جادھو کو رہا کرنے کا کیامطالبہ

Tue, 25 Apr 2017 10:39:48    S.O. News Service

ممبئی،24؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اذان کو لے کر دئے سونو نگم کے بیان پر ان کی حمایت میں آنے کے بعد سے عدنان سمیع حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا کے نشانے پر تھے۔ ان کا ایک ایپ ڈیلیٹ کرنے پرٹرول کیا گیا جس سے وہ بے حد حیران ہیں۔دراصل ا سنیپ چیٹ کے سی ای او نے جب اس ایپ کو لے کر ہندوستان پر متنازعہ بیان دیا، تو عدنان سمیع نے دوسرے تمام ہندوستانیوں کی طرح اسے اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دیا لیکن یہ بات پاکستانیوں کو ناگوار گزری اور اسے لے کر عدنان کوٹرول کیا گیا۔ابھی تک عدنان جرمنی میں تھے ۔سوموار کو صبح لوٹنے پر اس معاملے پر عدنان نے کہا مجھے پاکستان کی جانب سے ا سنیپ چیٹ کے معاملے میں ٹرول کیا گیا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، یہ تو بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی بات ہے۔ وہیں عدنان نے یہ بھی کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ کشمیر میں جوانوں پر حملہ ہو رہا ہے،.میں چاہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ محبت اور سکون کا ماحول بنے۔عدنان سمیع نے بات چیت میں کلبھوشن جادھو معاملے میں اپنی رائے بھی رکھی۔ عدنان نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کو لے کر میری حکومت پاکستان سے یہ اپیل ہے کہ وہ کسی بھی طرح اس مسئلے کو حل کرے اور جادھو جی کو ہندوستان واپس بھیجے۔ سونو نگم کے لاؤڈ اسپیکرز والے متنازعہ ٹویٹ کو لے کر عدنان نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ کہ سونو نے کیا کہا، میں باہر سفرپر تھا لیکن میں سونو کو برسوں سے جانتا ہوں اور وہ بہت ہی پیارا انسان ہے، اس معاملے میں ضرور غلط فہمی ہوئی ہے۔


Share: